لاہور: پاکستان میں مہلک وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز مزید 75 افراد کی اموات کے بعد اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 842 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 53 ہزار 527 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چین سے مزید 20 لاکھ سائنو ویک ڈوزز آج اسلام آباد لائی جائیں گی۔ رواں ماہ 2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد چار لاکھ ابیس ہزار آٹھ سو دس، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ چھپن ہزار تین سو پینسٹھ، پنجاب میں تین لاکھ اناسی ہزار پانچ سو چوہتر، اسلام آباد میں چھیانوے ہزار تیس، بلوچستان میں اکتیس ہزار آٹھ سو انیس، آزاد کشمیر میں تیس ہزار پانچ سو ستانوے اور گلگت بلتستان میں نو ہزار چھ سو سترہ ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں گیارہ ہزار پانچ سو ستائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار پانچ سو نوے، خیبر پختونخوا چار ہزار سات سو بہتر، اسلام آباد آٹھ سو اکیاون، گلگت بلتستان ایک سو ستر، بلوچستان میں ین سو پینتیس اور آزاد کشمیر میں چھ سو اٹہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔