ذلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

08:25 PM, 22 Aug, 2020

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ذلفی بخاری کی تقرری کے لیے سمری تیاری کر لی اور ان کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تقرری کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے 6 ناموں کا پینل تجویز کیا ہے جب کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں