پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبے بھر میں مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

07:47 PM, 22 Aug, 2020

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جس گھر یا دکان میں کورونا کیس ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے، پلازے یا شاپنگ مال کو سیل نہیں کیا جائے گا  جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14 دن قرنطینہ میں رہے گا۔

انہوں نےبتایا کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سے ہوگا اور نوٹیفیکشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا سے 2188 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  96057 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں