اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبر پر جب کہ وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لینے کے بعد معاملات کو مزید بہتر بنا کر وزارت پارلیمانی امور تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد کے ساتھ ووٹس کیساتھ چوتھے، شبلی فراز کے ماتحت چلنی والی وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹ لے کر پانچویں اور وزارت انسداد منشیات بھی پچاس فیصد ووٹ لینے کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔وزارت خارجہ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ 49،49 فیصد ووٹس لے کر بالترتیت ساتویں اور آٹھویں نمبر موجود ہے۔
جب کہ وزارت اوورسیز 47 فیصد ووٹ لے کر نویں اور وزارت نجکاری 46 فیصد ووٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔