نواز شریف کو واپس لانا شہباز شریف کی ذمہ داری ہے، شہزاد اکبر

04:50 PM, 22 Aug, 2020

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو واپس لانا لیگی صدر شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ان کے ضمانتی ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ کیس میں 8 ہفتے کی ضمانت ہوئی تھی۔ نواز شریف کو 4 ہفتے کیلئے علاج کرانے کی اجازت دی گئی تھی اور شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی تھی۔

مزیدخبریں