لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پر 12 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا سارے ملزمان حاضر ہیں ؟ جس پر رانا ثنا اللہ کے وکیل نے جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے گارڈز پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ تو کوئی طریقہ نہیں کہ ملزمان پیش نہ ہوں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ28 اگست تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روز کے لئے حاضری معافی کی درخواست منظور کے کے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔