قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرائیویٹ کرلیا

10:47 AM, 22 Aug, 2020

اسلام آباد :بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی ریحا چکربورتی کے ساتھ ہونے والے واٹس ایپ چیٹ عام ہونے کے بعد مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی اور ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ کرلیا ہے۔

اس حوالے ماضی کی اداکارہ اور حالیہ فلم ساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ انھیں جان سے مارنے اور عصمت دری کا نشانہ بنانے پر مبنی دھمکیاں انکے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر موصول ہورہی تھیں۔

انہوں نے اس صورتحال سے جب انسٹاگرام کو آگاہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ انکے گائیڈ لائن کے خلاف نہیں ہے۔ جس پر پوجا نے ایک حوالہ شیئر کیا اور تحریر کیا کہ اگر ان کے پرستار ان کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہیں گے تو وہ انھیں فالو کرنے کی درخواست کرینگے۔

انھوں نے محاورے کا استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس نہ تو وقت ہے اور نہ ہی اتنی طاقت یا دلچسپی کہ میں نفرت کرنے والوں سے نفرت کروں، میں محبت کرنے والوں سے محبت کرنے میں بہت مصروف ہوں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ کرنے کے فیصلے کی وضاحت پر مبنی کیپشن لگایا۔

انہوں نے لکھا کہ انسٹاگرام یوں لگتا ہے ک ایک ایسی جگہ بن چکا ہے جہاں کوئی بھی گمنام شخص یا کوئی اور کسی کے بھی خلاف بے ہودہ جملے، عصمت دری کی دھمکی یا جان سے مارنے کی بات کرسکتا ہے۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ میں عمومی طور پر اس قسم کے لوگوں کو نظر انداز کرتی تھی لیکن کوئی آپ کو یا آپ کے خاندان کو مارنے کی دھمکی دے، جس پر مجھے مشورہ دیا گیا کہ میں انھیں بلاک کردوں۔ لیکن اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ میں اس طرح ان سارے لوگوں کو بھی بلاک کردوں جو مجھے مثبت انداز میں تبصرے بھجواتے ہیں۔ تاہم اب میں نے یہ کیا ہے کہ اپنے اکاﺅنٹ کو ہی پرائیویٹ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں