بہت زیادہ حساس اور دل کی صاف ہوں ‘ریشم

10:43 AM, 22 Aug, 2020

لاہور: ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ حساس اور دل کی صاف ہوں اس لئے کسی بھی واقعہ کو زیادہ محسوس کرتی ہے،اب میں بھی موقع کی مناسبت سے شعرکہہ لیتی ہوں ۔

ریشم نے کہا کہ میرے خیال میں انسان کوحساس ہی ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح کی عادت رکھنے والے لوگوں کی یہ حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہ ہو۔میں بھی انسان ہوں ہوسکتا ہے کبھی کبھار میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہو جاتی ہو لیکن اگر مجھے معلوم ہو جائے تو میری کوشش ہوتی ہے اس شخص سے چاہے وہ مرد ہو یا عورت اس سے معذرت کرتی ہوں۔

ریشم نے کہا کہ میں دل کی صاف ہوں اورکسی کیلئے بھی اپنے دل میں حسدیا بغض نہیں رکھتی اورمیراحلقہ احباب بھی ایسے ہی لوگوں پر مشتمل ہے جو دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہے اور کسی کےخلاف سازش نہیں کرتے۔ ریشم نے کہا کہ شاعری سے بہت لگاﺅ ہے اور اب مجھے بھی موقع کی مناسبت سے شعر کہنے کا ہنر آ گیاہے۔

مزیدخبریں