باکسر عامر خان ،فریال کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

08:58 PM, 22 Aug, 2019

دبئی :معروف باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جنس کا بھی اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں لڑائی جھگڑوں کی خبروں میں رہنے والے معروف جوڑے نے دلچسپ انداز میں ننھے مہمان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی،دونوں نے اپنی ویڈیو میں ننھے مہمان کی آمد کیساتھ اس کی جنس کی بھی خبر دیدی ۔

فریال مخدوم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناصرف تیسری بار ماں بننے کا اعلان کیا بلکہ بہت دلچسپ انداز میں اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ وہ ایک بیٹے کی ماں بنیں گی۔

مزیدخبریں