اقوام متحدہ نے مسئلہ کمشیر پر بھارت کوکھری کھری سنادیں

05:58 PM, 22 Aug, 2019

اسلام آباد :اقوام متحدہ کے ماہرین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا قصور وار مودی کو ٹھہراتے ہوئے فوری طور پر آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاﺅن ختم کرنے پر زور دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا بھارت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا مودی کے اس اقدام سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ وادی میں صحافیوں، حریت رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق بھی آگاہ ہیں۔ گھروں پر چھاپے اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیاہے کہ یہ اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خطے میں ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر بھی تشویش ہے،زائد طاقت کا استعمال آخری حربے کے طور پر ہی کیا جائے۔

مزیدخبریں