قندیل بلوچ قتل کیس، عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

03:04 PM, 22 Aug, 2019

 ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت، عدالت نے والدین کی جانب سے ملزمان بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کے لئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی، قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے بیٹے محمد وسیم اور اسکے ساتھیوں حق نواز، ظفر اور ڈرائیور باسط کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان نے اپنی بہن قندیل بلوچ کو سوشل میڈیا پر بے باک ویڈیوز کی وجہ سے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا تھا۔

مزیدخبریں