بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، شاہ محمود قریشی

02:05 PM, 22 Aug, 2019

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے اور دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے۔

امریکا کی غیر سرکاری تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جینو سائیڈ واچ نے الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت بگڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔

مزیدخبریں