کراچی :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد آل راو¿نڈر عماد وسیم نے بھی اپنا گھربسانے کاارادہ کرلیا۔
انہوں نے رواں ماہ اپنی شادی کے کارڈز بھی تقسیم کرنے شروع کردیئے۔ عما دوسیم نے وزیراعظم عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو دعوت نامے ارسال کئے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، سینیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق،سابق کپتان وسیم اکرم ، شاہد آفریدی سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز کو بھی شادی کی تقریب میں مدعو کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ ان کی شادی 26 اگست کو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ثانیہ اشفاق سے اسلام آباد میں ہوگی۔