نیویارک: امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے جارحانہ رویے سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد بڑھانا چاہتے ہیں، اسلیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔
مارک ایسپر نے کہا روس ہائیر سونک میزائل کے ذریعے جوہری قوت میں اضافہ کر رہا ہے، آئندہ کسی بھی معاہدے میں روس اور چین کے ہتھیاروں کا شامل ہونا ضروری ہے۔ روس کے جوہری میزائلوں کا رخ یورپ کی طرف ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ دوسری جانب روس نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں کروز میزائل نصب کر رہا ہے۔