ایران نے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منگل کو یوم دفاع کے روز نیشنل ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش میں دکھایا گیا

11:10 AM, 22 Aug, 2018

تہران:  ایران نے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منگل کو یوم دفاع کے روز نیشنل ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش میں دکھایا گیا، اس جہاز کا نام ’’کوثر‘‘ رکھا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ فورتھ جنریشن جہاز ہے اور اس میں جدید ایویونکس اور ریڈار نصب ہیں۔ ریاستی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس جہاز کے کامیاب تجربے ہوئے ہیں اور نمائش کے دوران اس جہاز کو رن وے پر کھڑا دکھایا گیا۔ اس جہاز کے بارے میں وزیر دفاع عامر حاتمی نے ہفتے کو اعلان کیا تھا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادے کے حوالے سے کہا ہے کہ کم فاصلے پر مار کرنے والے دفاعی نظام ’’کمند‘‘ کے ساحلی اور سمندری تجربے کامیاب رہے ہیں۔ اور یہ نظام ایک جنگی بحری جہاز پر نصب کر دیا گیا ہے اور دوسرے جنگی جہاز پر جلد نصب کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں