لوگ مجھے ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار میں دیکھیں گے، تاپسی پنو 

11:39 PM, 22 Aug, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو  بہت جلد اپنی نئی فلم "جڑواں 2" میں نظر آئیں گی۔فلم میں اپنے گردار پر بات کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہو جاتی ہیں اور لوگ مجھے فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار میں دیکھیں گے جس پر لوگوں کے رد عمل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم میں تاپسی پنو اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں