ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھرپور محنت اور اپنے ٹیلنٹ سے شہرت حاصل کی۔بھارتی فلم انڈسری میں منفرد مقام حاصل کر نے کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ سٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں جب کہ سٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو کو ترجیح دوں گا۔
ایک انٹریو میں نوازالدین صدیقی نے سٹار پکارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جانب سے دیے گئے لیبل پر یقین نہیں رکھتے جیسا کہ آپ کو اور لوگوں کی جانب سے سٹار، سپرسٹار، رومانس کنگ کا خطاب دے دیا جاتا ہے مگر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میں ایک سٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو ترجیح دوں گا۔
نواز کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی ایک اچھا ادکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں جب کہ میں اپنے کام کو بہت انجوائے کر رہا ہوں اور ابھی مکمل اداکار بننے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں فلموں سے پہلے تھیٹر کر چکا ہوں اس لیے مجھے انداز ہے کہ کوئی بھی راتوں رات اداکار نہیں بنتا۔