ایریزونا: پیزا، برگرز اور جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے نہ صرف وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے بلکہ کینسر کا خطرہ بھی کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق پیزا، برگر اور کیلوریز سے بھرپور دیگر جنک فوڈز کے حد سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ان لوگوں میں بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقا تی تجربہ میں ڈاکٹرز نے 90 ہزار خواتین کی خوراک کا جائزہ لیا جو باقاعدگی سے فاسٹ فوڈ استعمال کرتی تھیں اور نتائج میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ ان خواتین میں کینسر کا خطرہ 10 فیصد تک زیادہ تھا۔ ان خواتین کا وزن اتنا زیادہ نہ تھا لیکن ان میں کینسر کے خطرات زیادہ پائے گئے تھے۔
طبی ماہرین کے مطابق پیزا اور برگر میں غذائیت کم اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جن کا زیادہ استعمال آگے چل کر کینسر کی وجہ بن سکتی ہیں۔ جنک فوڈ کی بجائے اگر سبزیوں اور دالوں کی طرف دھیان دیاجائے تو بہت فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔