واشنگٹن : مائیکروسافٹ ایکس باکس ویڈیو گیمز کا اگلا ورژن ”ایکس باکس ایکس“ 7 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔
ایکس باکس ایکس پہلے بننے والے ایکس باکس ون اور پلے سٹیشن فور سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ ایچ ڈی آر لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ ویڈیو گیمز کو زیادہ بہتر رنگوں اور متحرک انداز میں پیش کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا نہ صرف سب سے زیادہ پاور فل گیمنگ باکس ہے بلکہ یہ سائز میں بھی سب سے چھوٹا ہے۔ایکس باکس ایکس کی قیمت 499 ڈالر ہے اور اسے لانچ سے پہلے بک کرانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔