لاہور :سابق خاتونِ اول کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی بیٹی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی۔ این اے 120ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہونے جارہا ہے جس میں تقریبا ایک ماہ کا وقت رہ گیاہے۔
کلثوم نواز ابتدائی طور پر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گی اور اس صورتحال میں مریم نواز ان کی الیکشن مہم کو زور شور سے آگے بڑھائیں گی ،مریم نواز نے ماضی میں اپنے والد نوازشریف کی بھی انتخابی مہم چلائی تھی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں پرویز ملک اور حمزہ شہباز نے خدمات انجام دینی تھی لیکن حمزہ شہباز کی بیرونِ ملک روانگی کی وجہ سےکلثوم نواز کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ فرائض مریم نواز انجام دیں گی ۔
دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔