ہالی ووڈ ہارر فلم "اینابیل کرئیشین" نے خاتون کو پاگل کر دیا

برازیلیا : ہالی ووڈ کی انتہائی ڈراو¿نی فلم ”اینابیل کرئیشین “ نے سینما میں بیٹھی خاتون کو پاگل کر دیا۔

07:05 PM, 22 Aug, 2017

برازیلیا : ہالی ووڈ کی انتہائی ڈراو¿نی فلم ”اینابیل کرئیشین “ نے سینما میں بیٹھی خاتون کو پاگل کر دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 18اگست کی شام برازیل کے ایک سینما میں ہالی ووڈ کی ہارر فلم ” اینا بیل کرئیشیئن“ کا شو جاری تھا کہ خوفناک مناظر دیکھ کر خاتون ذہنی توازن کھو بیٹھی۔ خاتون چیختی چلاتی سینما سے باہر آئیں اور عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگیں اور کوریڈو میں چیختی ہوئی بے ہوش ہوگئیں۔ خاتون نے بے ہوشی ہونے سے قبل خود پر گھونسے بھی برسائے، تاہم ان کے ساتھ آنے والے لوگ انہیں سنبھالنے میں ناکام رہے۔خاتون کی حالت دیکھ کر اسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں