دوحہ کیلئے سعودی حج پروازوں کو روک دیا گیا

06:48 PM, 22 Aug, 2017

دوحہ:سعودی ائیر لائنز کوقطر کے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پراترنے سے روک دیا گیاجس کے بعد سعودی حج پروازیں تعطل کا شکارہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر ک نے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی پروازوں کو اترنے سے روک دیا ہے جس کے بعد دوحہ کے لیے حج پروازیں روک دی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ کہا قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی ایئرلائن نے قطری حکام سے کہا تھا کہ وہ دوحہ سے عازمین حج کو مملکت میں لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازوں کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دے۔ قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما الشیخ عبد اللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے قطر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلانا شروع کی تھیں۔

مزیدخبریں