سکردو میں پولیس کا تربیتی مرکز جلد قائم کیا جائے گا،فدامحمد ناشاد

05:55 PM, 22 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

سکردو : گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ سکردو میں پولیس کا ایک تربیتی مرکز جلد قائم کیا جائے گا۔سکردو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے انسپکٹر جنرل نے اس سلسلے میں باضابطہ ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس سے قبل  گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت ,سکردو شاہراہ کی توسیع جلد شروع کردی جائے گی۔سکردو میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ33 ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں