اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزامات لگانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کو رَد کر دیا۔ ٹوئٹر پر # پاکستان ریجیکٹ ٹرمپ' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پاکستان کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے پر ٹوئٹر پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی یک زبان ہو کر ٹوئٹر پر ایکٹو ہو گئے ٹرمپ کو ریجیکٹ کر دیا .ایک ٹوئٹر صارفہ نے لکھا کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی اصل میں پرانی ہی ہے.بس نئے الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے.
ایک شخص نے لکھا کہ بھارت کو امریکا کی غلامی میں افغانستان کو بنانے کی بجائے،، اپنی آبادی کے لیے ٹوائلٹس بنانے پر غور کرنا چاہیئے.