پشاورمیں ڈینگی سے مزید 2خواتین جاں بحق، تعداد 12ہوگئی

02:52 PM, 22 Aug, 2017

پشاور(صباح نیوز)پشاورمیں ڈینگی سے مزید 2خواتین جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ڈینگی سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھرگئے،گزشتہ 2گھنٹوں کے دوران مزید2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تہکال بالا کی رہائشی نہایت بی بی ڈینگی بخار میں مبتلا تھی جو منگل کی صبح دم توڑ گئیں،خاتون کا شوہر اور 10سالہ بیٹا بھی ڈینگی وائرس سے متاثر ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکیس ، خیبرٹیچنگ اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں متاثرہ افراد کی تعداد976تک جاپہنچی۔جمرود کے بعد مردان اور صوابی میں بھی ڈینگی سے متاثرہ 4افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس میں داخل کر دیا ہے۔پشاورمیں پنجاب حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے تہکال اور سفید ڈھیری سمیت دیگر کیمپوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی اسکرننگ کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں