اسلام آباد : گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 34 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملک میں آزادی اظہار رائے کے حق کا احترام کیا جاتا ہے ۔ 47 فیصد کے مطابق اس حق کا کسی حد تک استعمال کیا جاتا ہے ۔ 18 فیصد کے مطابق اس حق کا احترام نہیں کیا جاتا ۔ 1 فیصد نے رائے کا اظہار نہیں کیا ۔
8 سال قبل 2009 ء میں بھی اسی موضوع پر گیلپ پاکستان نے سروے کیا تھا اس وقت 41 فیصد لوگ سمجھتے تھے کہ آزادی اظہار رائے کا حق کا احترام کیا جاتا ہے ۔ 37 فیصد سمجھتے تھے کہ اس حق کا کسی حد تک احترام کیا جاتا ہے اور 21 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ اس حق کا احترام نہیں کیا جاتا ۔
جبکہ 1 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی تھی ۔ تازہ ترین سروے کے نتائج سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک میں آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جاتا ہے ان کی تعداد میں 7 فیصد کمی آئی ہے ۔