ریاض : سعودی معیشت خراب ہونے کے بعد کے ہزاروں غیر ملکی اپنے ممالک واپس پہنچ چکے ہیں ۔ تاہم اب بھی سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی موجود ہیں ۔
العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 1کروڑ 8لاکھ50ہزار 192غیرملکی کام کر رہے ہیں جبکہ نوکریوں پر موجود سعودی باشندوں کی تعدادصرف 30لاکھ 38ہزار 945ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیرملکی ورکرز میں 30لاکھ بھارتی، 25لاکھ پاکستانی، 22لاکھ مصری، 14لاکھ یمنی اور12لاکھ بنگالی شامل ہیں۔ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث معاشی بحران کا شکار ہونے کے بعد سے اب تک سعودی عرب سے لاکھوں پاکستانی واپس آ چکے ہیں۔
لیکن ان اعدادوشمار کے مطابق اب بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد وہاں ملازمت کر رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،