معروف اداکارہ نے فلموں میں" آئٹم سانگ" کر نے سے انکار کر دیا

12:09 PM, 22 Aug, 2017

لاہور: معروٖف پاکستانی اداکارہ نور نے فلموں میں آئٹم سانگ کر نے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ اب وقت گزر گیا ہے اور ان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ فلموں میں آئٹم سانگ کریں۔

اداکارہ نور  کا  مزید کہنا تھا کہ" میں نےاپنے کیر ئیر کے عروج کے وقت بہت سی فلموں میں کام کیا ہے لیکن اس وقت آئٹم سانگز کا رواج نہیں تھا،  ایک بیٹی کی ماں ہونے کے بعد مجھے فلموں میں آئٹم سانگ کرنا  زیب  نہیں دیتا۔
اداکارہ نورنے بتایا کہ جاوید شیخ نے انہیںفلم میں کام کر نے کی پیشکش کی ہےتاہم ابھی تک انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ جاوید شیخ کی فلم میں کام کریں گی یا نہیں؟

مزیدخبریں