ہمسائیوں نےسلمان خان کو پریشانی میں ڈال دیا 

11:36 AM, 22 Aug, 2017

ممبئی: سلمان خان گزشتہ کچھ عرصے " بگ باس11" کے پرومو شن کی تیاری میں مصروف نظر آرہے تھے اور اب شا ئقین کے لیے "بگ باس11" کا پرومو جاری کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ہمسائیوں اور ہمسائیوں کو سلمان خان سے پریشان دکھایا گیا ہے۔
بگ باس کے ہر سیزن میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہربار کچھ نہ کچھ نیا موضوع رکھا جاتا ہے اوراطلاعات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی " بگ باس11" کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا ۔

 اوراب بگ باس کا نیا موضوع" ہمسائےاور ہمسائیوں سے ہونے والی پریشانیاں ہیں" ، موضوع کی مناسبت سےسلمان خان پرومو میں اپنے ہمسائیوں کو پریشان کرتے اور خود ان سے پریشان ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشہور بھارتی شو " بگ باس11" ستمبر سے چھوٹے پردے کی زینت بنے گا۔

مزیدخبریں