واشنگٹن:پینٹاگون نے امریکی بحریہ کے دنیا بھر میں جاری تمام آپریشنز معطل کر دئیے ہیں اورساتھ ہی حکم جاری کیا کہ تمام حفاظتی اقدامات کا ازسرنو جائز ہ لیا جائے۔ گذشتہ دوماہ کے دوران امریکی بحری جہازوں کو پیش آنے دوسرا حادثہ ہے،اس حادثے میں دس امریکی فوجی کی گمشدگی اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کا گائیڈیڈ میزائلوں سے لیس جہاز جان مکین سنگا پور کے ساحلوں قریب ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی حکام نے تسلیم کیا یہ حادثات کمزور حکمت عملی اور کمانڈروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہو رہے ہیں،اس سے پہلے جاپان کی سمندری حدود میں بھی امریکی بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دس امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی بحریہ کے کمانڈر کا کہنا ہے یکے بعد دیگرے ہونے والے حادثات کی تحقیق کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سنجیدہ تحقیقات کی جائیں۔
امریکی بحریہ کے سربراہ نے ایک دن کے لیے تما م آپریشنز کو روک دیا ہے تاکہ ان حادثات کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اُنھوں نے فلیٹ کمانڈروں کو ہدایا ت جاری ہیں کہ جہازوں کے کمانڈروں کے ساتھ میٹینگ کریں اور جو بھی ایکشن لیا جا سکتا ہے وہ بھی لیں ہم اس بات کو یقینی بنائیں گئے کہ وہ تمام ضروری اقدمات اُٹھا ئے جائیں جس سے پوری دنیا میں امریکی بحریہ کی حفاظت کویقینی بنایا جا سکے۔