پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ کا الزام

08:47 AM, 22 Aug, 2017

ورجینیا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان پالیسی میں پاکستان پر الزامات بوچھاڑ کر دی اور آئندہ کیلئے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلئے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی مبینہ پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں جس کے لیے پاکستان کو صورتحال تبدیل کرنا ہو گی اور پاکستان تہذیب کا مظاہرہ کر کے قیام امن میں دلچسپی لے۔

امریکی صدر نے ایک طرف پاکستانی عوام کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا تو دوسری جانب واضح کیا کہ پاکستان اربوں ڈالر لینے کے باوجود دہشتگردوں کو پناہ دے رہا ہے جب کہ ہم دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مالی مدد کرتے آئے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہمارا اہم شراکت دار ہے اس لیے پاکستان کا افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے فائدہ بصورت دیگر نقصان ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں