ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا

09:59 PM, 22 Apr, 2025

ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے  20 اووروں  میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے ہیں۔ اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز کا اضافہ کیا۔ اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 228 تک پہنچایا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے رشد حسین نے دو ، سکندر رضا ایک، شاہین آفریدی ایک اور آصف آفریدی نے ایک  کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ لاہور قلندرز کو اب 229 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت چیلنج درپیش ہے۔

مزیدخبریں