نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تشکیل، ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تشکیل، ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم

اسلام آباد:پاکستان میں سائبر کرائمز کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے "نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی" (NCCIA) کی شکل دے دی ہے۔ 

نیا ادارہ ملک بھر میں سائبر کرائم کی تحقیقات، روک تھام اور کارروائیاں کرے گا۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اب ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائم سے متعلق شکایات کے لیے عوام کو این سی سی آئی اے سے رابطہ کرنا ہوگا۔