نئی دہلی :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو توانائی اور دفاعی سازوسامان کی فروخت بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ بھارتی شہر جے پور میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اور امریکہ کامیابی کے ساتھ تعاون کریں، تو دنیا کی 21ویں صدی خوشحالی اور امن کا دور ہوگی۔
جے ڈی وینس نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک اس تعاون میں ناکام رہے تو 21ویں صدی پوری انسانیت کے لیے ایک تاریک دور ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک سخت مذاکرات کار ہیں۔
امریکی نائب صدر اس وقت بھارت کے اپنے ذاتی چار روزہ دورے پر ہیں، جس کے دوران تجارتی معاہدوں پر بات چیت ہو رہی ہے۔ وینس نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں فریقین نے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے۔