پیپلز پارٹی کا پانی کے مسئلے پر احتجاج:شیری رحمان کی حکومت پر تنقید

06:33 PM, 22 Apr, 2025

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے مسئلے پر سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ایوان سے نکلتے وقت پارٹی ارکان نے "نامنظور، نامنظور" کے نعرے لگائے۔ بعدازاں میڈیا سینٹر میں سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر روبینہ قائم خانی اور دیگر رہنماؤں نے اس مسئلے پر میڈیا سے گفتگو کی۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مزاحمتی سیاست کرنا آتی ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے  پانی کا مسئلہ سندھ کی عوام کے لئے جینا مرنا ہے۔ 

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے موجود ادارہ ڈیڑھ سال سے اجلاس نہیں بلایا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے اس مسئلے کو سب سے پہلے اٹھایا اور اس پر آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا تو "دمادم مست قلندر" ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں کو ان کے آئینی حقوق دیے جائیں اور کونسل آف کامن انٹرسٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

مزیدخبریں