اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملی، جب پیپلز پارٹی نے نہروں کے منصوبے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے ارکان نے نکتہ اعتراض پر وقت نہ ملنے پر احتجاج کیا اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اجلاس کا آغاز ہوا، جس کے بعد سینیٹر شہادت اعوان نے کورم کی نشاندہی کی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے پیپلز پارٹی کے خلاف "منافقت نامنظور" کے نعرے لگائے۔
پیپلز پارٹی کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اورنعرے لگائے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ مسئلہ آئین و قانون کے مطابق حل ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرز سیاست سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو عمر کوٹ کے عوام نے مسترد کردیا ہے اور انہیں سنجیدہ بات چیت کے بجائے نعرے بازی کی عادت ہوگئی ہے۔