کراچی: ملک میں معاشی بے یقینی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا مہنگا ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ آج فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5059 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے مقرر ہوئی۔
بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 59 ڈالر بڑھ کر 3454 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، جو عالمی معاشی صورتحال، مہنگائی اور شرح سود میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شادی کی تیاری کرنے والے متوسط طبقے کے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ اب عام آدمی کے لیے زیورات خریدنا تقریباً ناممکن بنا رہا ہے۔