لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ 16 برسوں سے سندھ میں اقتدار میں رہنے والی جماعت کو پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے، جبکہ سندھ کے کسان حکومتی بےحسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے اب تک گندم کی قیمت مقرر کی؟ کیا وہاں کسانوں سے گندم خریدی گئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ شاہراہیں بند کرنے والوں کی حمایت کریں گے تو وہ علی امین گنڈاپور سے مختلف کیسے نظر آئیں گے؟ انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، نہ کہ غیر ضروری بیان بازی۔