سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ میں منتقل کر دی

03:27 PM, 22 Apr, 2025

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارجر بینچ نے کہا کہ ملزم کی درخواست 24 اپریل 2025 کو آئینی بینچ میں سنی جائے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت بنیادی حقوق کے معاملے میں آتی ہے، جس کی سماعت آئینی بینچ میں ہو سکتی ہے۔ ساحر حسن فی الحال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس کے قبضے سے 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔

مزیدخبریں