نیویارک: پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کو اپریل 2025 کے لیے سپاٹیفائی کی "ایکوَل پاکستان" ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 اپریل کو انہیں نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔
یہ اعزاز ان کے فنی سفر کا ایک اور سنگِ میل ہے، جس کے ذریعے انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی۔
میشا شفیع کی فنی پہچان ان کی طاقتور آواز اور منفرد انداز ہے، اور ان کے مشہور گانوں میں "الف اللہ"، "معزز صارف" اور "آیا لاڑیے" شامل ہیں۔ وہ حال ہی میں دو سال کے وقفے کے بعد اپنے نئے البم "کھلنے کو" کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں واپس آئی ہیں، جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔