کینبرا : آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، سلیٹر نے 7 الزامات میں اپنا جرم قبول کیا، جن میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
یہ الزامات 2023 کے آخر میں سامنے آئے تھے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے یہ بھی کہا کہ مائیکل سلیٹر شراب نوشی میں ملوث رہے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، سلیٹر سزا کا ایک سال سے زائد عرصہ پہلے ہی جیل میں گزار چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر نے اپنے کیریئر میں 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔