اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ اہم حکومتی شخصیات بھی ترکیہ روانہ ہوئی ہیں، جن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔