آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درختوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت ضروری ہے، مریم نواز

 آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درختوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت ضروری ہے، مریم نواز

لاہور : ارتھ ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں زمین کو محفوظ بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ یہ صرف ہماری نہیں بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کی بھی امانت ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درختوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ماحول کی بہتری کے مشن میں سب سے آگے ہے، اور "سرسبز پنجاب" مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس بنائی گئی ہے جو کارخانوں پر نظر رکھ رہی ہے۔ ساتھ ہی فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے کسانوں کو سپر سیڈر مشینیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی پہلی مکمل "کلائمیٹ پالیسی" متعارف کروائی ہے، اور اب صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم بھی لایا جا رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر زمین کے تحفظ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر، صاف اور سرسبز ماحول ملے۔