اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا کا وفد بھی ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔