اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی ہے۔ دوطرفہ تعاون کے فروغ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی پاکستان آمد باعث اعزاز ہے ۔پاکستان اور ایران مشترکہ مذہبی ، تاریخی اور ثقافتی رشتے میں جڑے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔