اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی رکنیت معطل کرنے اور داخلے پر پابندی کے خلاف تحریک پیش کی۔
ایوان نے اس تحریک کو کثرت رائے سے منظور کیا جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے جمشید دستی اور اقبال خان کی ایوان میں داخلے پر پابندی کے احکامات واپس لے لیے۔
اسپیکر کے احکامات واپس لینے کے بعد جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال اور دونوں کو ایوان میں حاضری لگانے کی اجازت مل گئی۔