ہر صوبے میں جلسے کروں گا، دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے: علی امین گنڈاپور

05:01 PM, 22 Apr, 2024

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہر صوبے میں پی ٹی آئی کے جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کون مجھے روکتا ہے۔ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ اپوزیشن کا مخصوص نشستوں پر کوئی حق نہیں۔ 

پشاور میں نیوز کانفرنس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ  باجوڑ میں ووٹرز نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام ہے۔ 8فروری کو الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ پنجاب میں کچھ جگہ پر عام انتخاب سے بھی زیادہ ووٹ پڑے۔عمران خان نے اداروں کے ساتھ لڑنے سے منع کیا ہے۔ جتنے بھی لوگوں 9 مئی کے مقدمات ہیں انہیں ختم کرکے دکھاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو چلارہے ہیں، ہمیں تنگ نہ کریں۔  کے پی کے والوں کو چور نہ کہا جائے ۔ آئندہ کے پی کے عوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا۔  

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق سے خط آیاکہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری ہورہی ہے۔ وفاق کو خط لکھنے سے پہلے ہم سے بات کرنی چاہیئے تھی۔  خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔  واپڈا کے افسران خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ 

مزیدخبریں