اسلام آباد : ایرانی فرسٹ لیڈی ڈاکٹر جمیلہ الاملحودا کو نمل یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کر دی گئی ۔
فرسٹ لیڈی نے نمل یونیورسٹی میں منعقدہ کلچرل فیسٹیول کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔فرسٹ لیڈی نے یونیورسٹی میں لگائے گئے سٹالز کا وزٹ بھی کیا۔
ایرانی فرسٹ لیڈی ڈاکٹر جمیلہ الاملحودا کی اپنی کتاب"آرٹ آف لیونگ" کے انگریزی ترجمے کی کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کی۔ نمل یونیورسٹی کی طرف سے ایرانی فرسٹ لیڈی کو شیلڈ اور شال بھی تحفہ کی گئیں۔ ایرانی فرسٹ لیڈی ڈاکٹر جمیلہ الاملحودا نے اس موقع پر وزیٹر رجسٹر پر اپنے تاثرات بھی درج کئے۔