5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی،،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 'ارتھ ڈے'2024 پراعلان،دکاندار، شاپنگ مالز، ریستوران، تندوروں سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں، انسانی صحت کو بہتر بنانے اور سموگ کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں،آج سے’ پلاسٹک کو ناں‘( No to Plastic )مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے مزید جانتے ہیں نمائندہ نیو نیوز لاہور وقا ص غوری سے ،،
+92 323 6632391
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے’ارتھ ڈے‘ 2024 پراعلان کیا کہ 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ آج سے’ پلاسٹک کو ناں‘( No to Plastic )مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلی نے اپیل کی کہ دکاندار، شاپنگ مالز، ریستوران، تندوروں سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں، انسانی صحت کو بہتر بنانے اور سموگ کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں،
زمین کائنات میں انسانوں اور جانداروں کا گھر ہے جس کی حفاظت اور بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہر شہری درخت لگا کر، شاپنگ بیگز استعمال نہ کرکے زمین کی زندگی بڑھا سکتا ہے۔
'ارتھ ڈے' پر پنجاب کی تاریخ کے سب سے تاریخی ماحول دوست اقدامات کا آغاز کیا ہے، الیکٹرک بسوں، ماحول دوست ایندھن، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے ماحولیاتی مسائل حل کریں گے۔ پلاسٹک سے بنے تھیلے اور دیگر اشیاء جلانے سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں کینسر اور دیگر بیماریاں پھیلا رہا ہے، صنعتی زہریلے مواد ہمارے پانی کو زہر بنا رہا ہے، پینے کے صاف پانی کے نہ ہونے سے پیٹ، جگر اور گردوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئے ہسپتالوں اور علاج کی سہولیات کی طرح ماحول کی بہتری، پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری بھی انسانی صحت اور زندگی کو بہتر بنانے کے عمل کا حصہ ہے،ارتھ ڈے پر’ نو ٹو پلاسٹک‘ کے پیغامات جاری کئے جا رہے ہیں، قومی اور سوشل میڈیا پرخصوصی مہم شروع کر دی ہے۔
وزیراعلی نے اپیل کی کہ گھروں میں بھی پلاسٹک بیگز اور پلاسٹک کی دیگر اشیاءخاص طور پر کھانے پینے کے برتن استعمال نہ کریں، شہری اور میڈیا ماحول اور انسانی صحت کے اہم مسئلے کو اجاگر کرنے اور مہم کوکامیاب بنانے میںمدد کریں۔
ارتھ ڈے اور ماحول کی بہتری کے لئے طالب علموں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں، نصاب میں مضامین شامل کررہے ہیں۔