پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے بتایا کہ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی۔
سپریم کورٹ کےفیصلے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہائیکور ٹ نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو 14 روز میں اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں منتخب ممبران سے حلف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔